کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل میں اعتزاز احسن کی ترمیم کی حمایت کی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کوئی نا اہل شخص عملی سیاست کا حصہ نہیں ہو سکتا تو پارٹی کا سربراہ کیسے بن سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیا گیا بل غیر قانونی تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔ کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں۔ یہ کراچی کا حق ہے۔واضح رہے کہ انتخابی اصلا حات بل میں اعتزاز احسن کی ترمیم ایک ووٹ سے مستر د ہوگئی تھی۔ ترمیم میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی ایم این اے نہیں بن سکتا تو وہ پارٹی صدر بھی نہیں بن سکتا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن سینیٹر عتیق نے بل کی منظوری میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ایم کیو ایم نے سینیٹر عتیق کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔