لندن .. وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امر یکہ سے لندن پہنچ گئے ۔ ن لیگ کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئینی ترامیم اور دیگرامورزیرغورآئیں گے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف، وفاقی وزرا زاہد حامد، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، برجیس طاہراور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازبھی شریک ہوں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اور پارٹی امورکے علاوہ سینیٹ میں منظور ہونے والے انتخابی اصلاحات بل پر بھی غور کیا جائے گا ۔احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ بھی ہوگا۔ذرائع نے بتایا آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔