Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

روہنگیا مسلمانوں کے مزید گھر نذرآتش

 ینگون .....میانمار کی ریاست راکھین میں تشدد کے نئے واقعات میں 20 گھروں کو آگ لگا دی گئی ۔واضح رہے کہ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے ایک دن قبل یہ اعلان کیا تھا کہ فوج نے سرحدی علاقوں میں آپریشن کو روک دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راکھین کے گاو¿ں میں 20 کے قریب گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے۔معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تشدد کے نئے واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دریں اثناءمیانمار میں بدھ انتہا پسندوں نے ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے لئے آنے والی امدا بھی روکنے کی کوشش کی۔

شیئر: