دنیا کی امیر ترین خاتون چل بسیں
پیرس… دنیا کی امیر ترین خاتون لیلیان بیٹن کورٹ 94 برس کی عمر میں چل بسیں۔ فرانسیسی کاسمیٹکس کمپنی ’’لوریال پیرس‘‘ کی روح رواں لیلیان بیٹن کورٹ طویل عرصے سے علیل تھیں،انہیں متعدد دماغی امراض لاحق تھے۔فوربزمیگزین نے لیلیان بیٹن کورٹ کو 2017 کی امیر ترین خاتون قرار دیا تھا ۔ان کے اثاثوں کی مالیت 39.5 ارب ڈالر تھی۔ ان کے والد نے 1907 میں کاسمیٹک کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جسے اب لوریال کے نام سے جانا جاتا ہے۔