Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سپریم کورٹ نے تختہ الٹنے کی کوشش کی،صدر کینیا

نیروبیکینیاکے صدر اہورو کینیاٹا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے حالیہ انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینا دراصل حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ہے۔ انہوں سپریم کورٹ کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کی رضا مندی کے خلاف ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے،جب الیکشن کمیشن نے نئے انتخابات کے نتائج کو26 اکتوبر تک موخر کرنے کا اعلان کیا ۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات غیر جانبدارانہ اور شفاف نہیں تھے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق صدر کیناٹا نے54  فیصد اور ان کے حریف اپوزیشن لیڈر نے44 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔

شیئر: