6سرمایہ کاروں پر 210ملین ریال جرمانہ
جدہ۔۔۔۔۔سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے حصص میں گھپلے کرنے پر 4سرمایہ کار مردوں اور 2خواتین پر 210ملین ریال کا جرمانہ کردیا۔ عکاظ اخبار کے مطابق 9جنوری 2005ء سے 25اگست 2009ء کے درمیان محمد القحطانی ، احمد القحطانی، محمد عقیل اور حامد الزہرانی نے کیپٹل اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ اتھارٹی نے بیان میں بتایا کہ ان چاروں نے جو کچھ کیا وہ قانون سے کھیلنے کی کوشش تھی۔