Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اقوام متحدہ کشمیر کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرے،شاہد خاقان

نیویارک... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے ملاقات کی۔افغانستان ،کشمیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور ورکنگ باونڈری پر فائرنگ سے 4 بے گناہ شہریوں کی ہلاکت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ہندوستانی فوج کی طرف سے ایل او سی کی 600خلاف ورزیاں کی گئیں۔ سیکریٹری جنرل سے درخواست کی کہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔ خصوصی نمائندے کی تقرری اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہند نے مذاکرات کے تمام دروازے بند کرد ئیے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹیر ی جنرل نے قیام امن کے سلسلے میں کردار کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہوں۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں،پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے۔دریں اثناءوزیر اعظم شاہد خاقان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ڈوزیئر اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ہند کے ملوث ہونے کے ثبوت حوالے کئے۔

شیئر: