Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بلاول کو اختیار ات ملنے چاہئیں،شیخ رشید

  اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر وزیرخزانہ اسحاق ڈار میں تھوڑی بہت عزت نفس ہے تو وہ استعفیٰ دیں۔ وہ منی لانڈرنگ میں ملزم ہیں۔حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈار کے دستخط سے حلف نامہ موجود ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کی بے عزتی ہو رہی ہے۔ اقاموں کا جمعہ بازار لگا کر ناک کٹوا دی۔ اب بھی یہ حکومت کرنا چاہتے ہیں توانہیں عزت نہیں ملے گی بلکہ ملک کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا نواز شریف خود کو بچانے کے لئے آئین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تاہم ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی کے قدموں میں بیٹھنا بیکار ہوگا۔ اگر بلاول بھٹو والد کے پیچھے رہیں گے تو پیپلزپارٹی آگے نہیں آسکے گی۔ زرداری کے پیچھے چلنے کے لئے کوئی تیار نہیں۔بلاول کو اختیار ات ملنے چاہئیں، انہیں پیچھے کھڑا نہیں ہونا چاہئے۔

 

شیئر: