Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

اسحاق ڈار مستعفی ہو جائیں،سینیٹ کمیٹی کامشورہ

  اسلام آباد...سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سفارش کی ہے کہ اسحاق ڈار اپنے خلاف مقدمات کافیصلہ ہونے تک مستعفی ہوجائیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیرخزانہ کےخلاف مقدمات سے خبر بنے گی جس سے پاکستان کی بدنامی ہوگی۔ملک اور جمہوریت کے مفاد میں وزیر خزانہ عہدہ چھوڑ دیں۔جب تک اسحاق ڈار استعفیٰ نہیں دیں گے پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی۔ سینیٹرفتح محمد حسنی نے کہا کمیٹی کو تجویز دینی چاہئے کہ اسحاق ڈار عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ سینیٹر الیاس بلور نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈار مشکل میں ہیں۔ ایسے وقت میں ان کے استعفے کی حمایت نہیں کروں گا۔

 

شیئر: