Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

میکسیکو کے آسمان پر پراسرار روشنی

 میکسیکو..... میکسیکو کے جنوبی ساحلی علاقے میں 7ستمبر کو ایک ہولناک زلزلہ آیا جسکی قوت 8.1بتائی جارہی ہے۔ اس سے چند ہلاکتیں ہوئی اور بہت مالی نقصان بھی ہوا مگر سب سے حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ زلزلے کے بعداس پورے علاقے کا آسمان پراسرار روشنی سے منور ہوگیا۔ دیکھنے والوں کا کہناہے کہ علاقے پر پھیل جانے والی پراسرار روشنی نیلے رنگ کی تھی ۔ آن لائن پر اس کی لوگوں نے تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ واضح ہو کہ علم طبقات الارض کے مطابق زلزلے کے بعد روشنیوں کا نمودار ہونا اس حد تک روایتی سمجھا جانے لگا ہے کہ اس کی سرحدیں افسانوں اور کہانیوں سے ملنے لگی ہیں۔ یعنی یہ ساری باتیں افسانوی لگتی ہیں۔ واضح ہو کہ دنیا میں پہلا زلزلہ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق 89 قبل مسیح میں پیش آیا تھا جس کی کہانیاں صدیوں تک نسل در نسل منتقل ہوتی رہیں۔ حالیہ تاریخ دیکھی جائے تو 2009ءمیں اٹلی کے لاعقیلہ کا زلزلہ اور پھر2016ءمیں نیوزی لینڈ کے علاقے ویلنگٹن میں پیش آنے والے زلزلے کے بعد نیلی روشنی چاروں جانب پھیل گئی تھی۔ ناسا ذرائع کا کہناہے کہ میکسیکو میں نظرآنے والی جس روشنی کا تذکرہ ہورہا ہے وہ ایک قدرتی حقیقت ہے اوراس میں کسی قیاس آرائی یا افسانہ تراشی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ویسے بھی جو تصاویر اس روشنی کی جاری ہوئی ہیں انہیں آس پاس کے علاقوں میں لگے ہزاروں خفیہ کیمروں نے ریکارڈ کیا ہے۔ میکسیکو میں نظرآنے والی روشنی زمین سے 200میٹر کی بلندی پر تھی۔ یونیورسٹی آف نیو جرسی کے سائنسدانوں نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے تاہم کہا ہے کہ سائنسی دنیا اب تک ایسی روشنیوں کی کوئی خاص قابل یقین تاویل پیش کرنے سے قاصر ہے۔

شیئر: