Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

کلثوم نواز تیسری سرجری کیلئے اسپتال میں داخل

  لندن...سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں تیسری سرجری کے لئے اسپتال منتقل ہوگئیں۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ٹویٹر میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں اسپتال میں داخل ہورہے ہیں، ان کا ایک بیٹا بھی ہمراہ ہے۔مریم نواز نے دعاو¿ں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ امی کی تیسری سرجری کے اسپتال پہنچے ہیں۔ دعاوں کی درخواست ہے۔واضح رہے کہ کلثوم نواز کے2 آپریشن ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹروں نے صحت یابی کے بعد تیسری سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔
 

 

شیئر: