Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

آئندہ الیکشن ن لیگ جیتے گی ،جاویدہاشمی

ملتان... سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جو چاہتا ہے سپریم کورٹ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر لیتا ہے۔پرویز مشرف سے حلف اٹھانے والے غیر جانبدار اور آزادانہ فیصلے کیسے دیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں (ن) لیگ کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان کی مقبولیت کم ہو رہی ہے ۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سے کہہ رہا ہوں کہ آ ئندہ عام انتخابات مسلم (ن) لیگ ہی جیتے گی تاہم انہیں متحدرہنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ختم ہورہی ہیں۔ان دونوں جماعتوں کو زندہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی ایک بڑی جماعت بن کر ابھرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں عسکری قوتیں مخالف امیدوار کے لئے ووٹ مانگتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مجھے جیل میں ڈالا مگر میرے خلا ف کچھ ثابت نہیں کر سکا۔ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ملک دشمن قوتیں جمع ہو گئی ہیں۔ اس صورتحال میں عسکری قوتوںذمہ داری کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

 

شیئر: