لندن ... سابق وز یر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو احتساب کے نام پر ذاتی اور سیاسی کردار کشی کے لئے پیش نہیں ہونا چاہیئے۔ یہ سارا معاملہ ڈھونگ ہے۔ منگل کو ٹو ئٹر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب کے نام پر احتساب عدالت میں پیش ہونا مذاق ہے۔جے آئی ٹی میں تحفظات کے باوجود اس امید کے ساتھ پیش ہوئے کہ عدلیہ کسی دباو میں نہیں آئے گی مگر اب نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ بالکل بھی نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو احتساب کے نام پر سیاسی اور ذاتی انتقام کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ والدہ کی مزید سرجری ہو گی۔ والدہ کی طبیعت بہتر ہو گی تو واپس آ جاوں گی۔