نیو یارک ...پاکستان اور عرب لیگ نے فلسطین اور جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار اور بات چیت پر زور دیاہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ملاقات میں سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے علاقائی امن کے فروع کے لئے پاکستان کے تعمیری کردار کوسراہا۔ انہوںنے پاکستان کے مثبت کردار کی بھی ستائش کی جو وہ مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوںکے حل کیلئے ادا کرسکتا ہے۔ دونوں رہنماوں نے فلسطین میںمظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر بھی اتفاق کیا۔