Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

الجزیرہ چینل کے پروگرام سے قطری عوام برہم

دوحہ.....  قطر کے باشندوں نے الجزیرہ چینل کی اس وڈیو پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے جس میں تین اداکار قطر کا قومی لباس زیب تن کرکے مصر میں ملازمت تلاش کرتے دکھائے گئے ہیں۔ وڈیو میں 2030 کی منظرکشی کی گئی ہے۔ قطری شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے قحط سالی کے دوران بھی اپنا وطن کبھی نہیں چھوڑا اس طرح کی وڈیو پیش کرکے ہماری توہین کی گئی ہے۔ قطری حکام ان دنوں مقامی باشندوں کی شہریت ضبط کررہے ہیں اور غیر عربوں کو قطر کی شہریت پیش کررہے ہیں ۔ 
 

شیئر: