Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

لندن دھماکہ،زیرحراست نوجوان شامی پناہ گزین نکلا

    لندن ...   لندن کے  پارسنز گرین اسٹیشن پر ٹیوب ٹرین دھماکے  میں زیر حراست نوجوان شامی پناہ گزین نکلا ۔ برطانوی پولیس نے 21 سالہ  یحییٰ فاروق کو لندن کے مغربی علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ یحییٰ فاروق 2013 میں پناہ گزین کی حیثیت سے شام سے برطانیہ آیا تھا۔برطانوی میڈیاکے مطابق یحییٰ فاروق  ایک نائٹ کلب کے پروموٹر کے طور پر کام بھی کررہا تھا۔برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے میڈیا کو بتایا کہ دوسرے نوجوان کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دہشت گردی میں صرف ایک شخص ملوث نہیں تھا تاہم کسی حتمی نتیجے تک پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔ برطانوی حکام نے 100 سے زائد عینی شاہدین کے بیانات  لئے ہیں ۔

شیئر: