روہنگیا بچوں کو بیماریوں سے بچانے کی مہم
نیو یارک ...عالمی ادارہ صحت نے روہنگیا بچوں کو مہلک بیماری سے بچانے کے لئے ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ۔عالمی ادارہ صحت نے میانمار سے لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں کو خسرہ اور پولیو جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسینیشن مہم شروع کردی۔ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او 68 پناہ گزین کیمپوں میں مقیم 15 سال سے کم عمر کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روہنگیا بچوں کی ویکسینیشن کے لئے بنگلہ د یشی وزارت صحت کی مہم میں تعاون کر رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے بنگلہ دیش کے سربراہ نے کہا ہے کہ خوش ہیں کہ خسرہ کی ممکنہ وبا پھیلنے سے قبل ویکسینیشن مہم شروع کرنے میں کامیاب رہے۔