Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
تازہ ترین

ڈاکٹرز گروپ کی عید ملن تقریب

جدہ .... جدہ میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ ویسٹرن ریجن کے تحت عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے منتظمین میں ڈاکٹر اختر قریشی اور مکہ مکرمہ سے ڈاکٹر معین الدین قاضی پیش پیش تھے ۔ پروگرام میں ویسٹرن ریجن کے مختلف اسپتالو ں میں خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز گروپ مکمل طور پر غیر سیاسی فورم ہے ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اور نسل نو کو مستقبل کے لئے بہترین راہ دکھانا ہے ۔ عید ملن پروگرام میں تعلیمی حوالے سے لیکچرز بھی پیش کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب میں شامل ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر جاوید حیات خان کا ارکان موجود تھے۔

شیئر: