Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

نجران میں خلاف قانون ریستوران

نجران .... نحران میونسپلٹی نے الفیصلیہ محلے میں حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ریستوران کے خلاف تادیبی کارروائی کردی۔ وزارت بلدیات و دیہی امور نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ نجران میونسپلٹی نے الفہد محلے کے بازار میں ناقابل استعمال پھل ضبط کئے ہیں۔ وزارت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ اگر وہ کہیں کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو پہلی فرصت میں 940پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔
 

شیئر: