تامل ناڈو میں بس ، لاری تصادم، 5افراد ہلاک،10زخمی
حیدرآباد۔۔۔۔۔تامل ناڈ ومیں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والے5 افراد ہلاک اور10 افراد زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ تامل ناڈو کے تروناملائی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب پڑوسی ریاست آندھرا پردیش سے سیاحوں کو لے جارہی پرائیویٹ ٹریول کی بس کو لاری نے ٹکرماردی۔یہ حادثہ کل صبح پیش آیا۔زخمیوں کوعلاج کیلئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثہ کی اطلاع پر گنٹور کے ضلع کلکٹر نے تروناملائی کے کلکٹر سے فو ن پر بات کی اور تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے لاشوں کوواپس بھیجنے اور زخمیوں کے مناسب علاج کی سہولت کی خواہش کی۔مرنے والوں کی شناخت ویسو،وینکٹ راو،سی رامیا،کے رتنماں اور ناگاورتھی کے طور پر کی گئی ہے۔