Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

لکھنؤ میں ساتھی کی ہلاکت پر طلباء مشتعل، 3ٹرک نذر آتش

    لکھنؤ- - - - - لکھنؤ روڈ پر اس وقت زبردست ہنگامہ ہوگیا جب ایک ٹرک نے ایک طالبعلم کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔3 طلبہ شدید طور پر زخمی ہیں۔ طلبہ اس واقعہ کے بعد اتنے برہم ہوئے کہ انھوں نے پہلے تو مئو ، لکھنؤ روڈ بند کردیا اور وہاں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔پولیس کی کثیر تعداد نے وہاں پہنچ کر طلبہ کو طاقت کے زور پر ہٹانے کی کوشش کی تو طلبہ مشتعل ہوگئے اور انھوںنے 3 ٹرکوں کو نذر آتش کردیا۔ اس کے بعد گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے ۔ ان پر سوار لوگ گاڑی چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس بار بار یہ کوشش کررہی تھی کہ طلبہ سے لاش لے کر پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیج دیا جائے لیکن اس میں انھیں ناکامی ہی ملی۔

شیئر: