لندن ..... میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ٹرین دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ 18 سال کے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مغربی لندن میں انڈر گراونڈ میٹرو ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں 29 افراد زخمی ہوئے۔دھماکہ ایک ٹرین میں ہوا جو اسٹیشن پر کھڑی تھی- دھماکے کے وقت ٹرین مسافروں سے بھری ہوئی تھی ، دفاتر کا وقت ہونے کے باعث اسٹیشن پر بھی مسافروں کا رش تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گزشتہ روز ہی دھماکے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے پارسنز ٹرین دھماکے سے متعلق اہم گرفتاری کی ہے جس میں 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا میٹروپولیٹن پولیس کے حکام نے نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔