Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شریف فیملی نے احتساب عدالت کے سمن وصول کرلئے

لاہور... احتساب عدالت سے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کو جاری ہونے والے سمن جاتی امرا کے سیکیورٹی افسر نے وصول کرلئے ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 3 ریفرنسز میں سمن جاری کر کے ذاتی حیثیت میں منگل 19ستمبر کو طلب کیا گیا تھا ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں بدھ 20 ستمبر کو طلب کیا گیاہے۔ چاروں ریفرنسز میں سمن کی کاپیاں نیب لاہور کو بھیجی گئیں تھیں ۔ نیب لاہور نے احتساب بیورو کو آگاہ کیا ہے کہ نوازشریف، حسن اور حسین نوازشریف کو جاری ہونے والے سمن لاہور میں جاتی امرا کے سیکیورٹی آفیسر نے وصول کرلئے ۔
 

 

شیئر: