Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

موقع ملا تو دوبارہ پاکستان کا دورہ کرونگا،عمران طاہر

لاہور:پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ورلڈ الیون یا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کے دورے کا موقع ملا تو وہ ضرور پاکستان آئیں گے۔لیگ اسپنر عمران طاہرنے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے کی بدولت پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش پوری ہو گئی۔انہو ںنے کہا کہ ورلڈ الیون کا دورہ یاد گار رہے گا ،اس دورے کی وجہ سے پاکستان کے گراونڈز پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔عمران طاہر کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور میں پرانے دوستوں سے بھی ملنے کا موقع ملا۔ تما م کرکٹرز کا لاہور میں قیام خوشگوار ہے اور وہ یہاں بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان کے دورے کے لئے مثبت پیغام دیں گے۔

شیئر: