اسلام آباد ...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے ہند کشمیر میں جغرافیائی تبدیلیاں لانے کی کوشش کررہا ہے ۔ وادی میں بسنے والے کشمیریوں کی زبردستی شناخت تبدیل کی جارہی ہے۔ باہر سے لاکر ہندووں کو بسایا جا رہا ہے ۔مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کےلئے مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سابق مشیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو تفصیلی خط لکھ کرکشمیر میں ڈیموگرافک تبد یلیوں سے متعلق ہندوستانی عزائم سے آگاہ کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ نے کشمیر میں مظالم کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔