Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

احتساب کے نام پر انتقام منظورنہیں، مریم نواز

لاہور...سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کے ساتھ خواتین کھڑی ہو جائیں اس لیڈر کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ گزشتہ 4 سال سے میرے والد کے خلاف صرف سازشیں ہی ہوئیں لیکن عوام نے احتساب کے نام پر انتقام کو مسترد کردیا۔ جمعہ کو لاہور میں خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن سے ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالا سازشی عناصر نے نوازشریف کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔ کبھی دھاندلی، کبھی دھرنے اور کبھی پانامہ لیکن عوام نے ہمیشہ کی طرح ہرسازش کو ناکام بنایا ۔ احتساب کے نام پر انتقام کو عوام نے مسترد کردیا۔انہوں نے کہاکہ این اے 120 کے جس علاقے میں بھی گئی وہاں میرا شاندار استقبال کیا گیا ۔ جس طرح کارکنوں اور پاکستانی عوام نے میری والدہ کی صحت کے لئے دعائیں کیں اس کا بدلہ ساری زندگی نہیں چکا سکتی۔ یہ جذبہ اور محبت میرے لئے سرمایہ حیات ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کہتی ہوں کہ آپ ایک خوش قسمت انسان ہیں۔ این اے 120میں مائیں بہنیں ہاتھ اٹھا کر آپ کے لئے دعا گو ہیں۔امید ہے 17 ستمبر کو بھی لوگ گھروں سے نکلیں گے ۔ اگر احتساب کے نام پر انتقام منظور نہیں تو شیر کو جتوائیں۔
 

 

شیئر: