Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026
اتوار ، 17 مئی ، 2026 | Sunday , May   17, 2026

طورخم کی سرحد پر دھماکے

پشاور... طورخم میں پاک افغان سرحد پر 2بم دھماکوں میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے طورخم سرحد پر نصب گیٹ کے قریب ہوئے۔ ایک بچہ اور ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔دھماکے کے بعد گیٹ کو بند کردیا گیا۔ ہر قسم کی آمد ورفت بند کردی گئی ۔تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: