”15ستمبر “ کی سازش کس نے کی؟
ریاض .... سعودی شہریوں کو 15ستمبر جمعہ کو اپنی قیادت کے خلاف مظاہرے کی دعوت سوشل میڈیا پردینے والے یکے بعد دیگرے سامنے آنے لگے۔تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ اس خود ساختہ بغاوت کی تحریک کی سازش ایران میں تیار کی گئی۔قطری حکام نے سرمایہ فراہم کیا اور لندن میں بیٹھے محمد المسعری نے اسکا چارج اپنے ہاتھ میں لیا۔سعودی شہریوں نے سوشل میڈیاپر ہی اس تحریک کو زندہ درگور کردیا۔انہوں نے اس کےخلاف ایسے تبصرے کئے کہ سازش کرنے والوں ، سرمایہ فراہم کرنے والوں اور اسکی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے والوں کو اپنی دنیا تاریک نظر آنے لگی۔ بظاہر ابھی تک بغاوت کی سازش کے تمام عناصر چھپے ہوئے ہیں تاہم لندن مفرور غانم الدوسری، سعد الفقیہ، ترکی الشلہوب، محمد المسعری، مارک العربی کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو سعودی عرب سے مفرور ہیں، ایران نواز ہیں۔مختلف ناموں اور عنوانوں سے ویب سائٹس قائم کئے ہوئے ہیں۔