Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ایران اور افغانستان مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے تیار

    تہران ۔۔۔۔۔۔ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر علی اوسط ہاشمی نے زاہدان میں افغانستان کے صوبہ قندھار کے گورنر زلمے ویسا کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ افغانستان، چابہار بندرگاہ کے ذریعے براعظم افریقہ اور ہندوستان تک پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس بجلی، گیس، سمندر اور بندرگاہوں کے امکانات اور وسائل ہیں اور وہ ان میدانوں میں افغانستان کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ اس صوبے کی میڈیکل یونیورسٹیاں، افغان طالب علموں کو داخلہ دینے کے لئے تیار ہیں۔اس موقع پر قندھار کے گورنر زلمے ویسا نے بھی دونوں ملکوں کے تاجروں اور ایران و افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے سالانہ 3 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر تاکید کی۔

شیئر: