ایرانی اداروں اور شخصیات پر تازہ امریکی پابندیاں
واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔ امریکا نے مزید 11 اداروں اور افراد پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت اور امریکی مالیاتی نظام میں خلل پیدا کرنے کی سازشوں میں ملوث 11 ایرانی اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور تمام امریکیوں کو سختی سے تاکید ہے کہ وہ پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی اداروں اور شخصیات کے ساتھ کسی قسم کا لین دین کرنے سے باز رہیں۔وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ سٹیفن منوچین کا ایک بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کی اشتعال انگیز پالیسیوں، پاسداران انقلاب کی معاونت، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مدد جاری رکھنے پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔