ریاض.... سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ساما نے اعلا ن کیا ہے کہ التعاونی انشورنس کمپنی گاڑیوں کی انشورنس نہیں کرسکتی۔ 15 ستمبر سے پابندی پر عملدرآمد شروع ہوجائےگا۔ المتحدہ للتامین التعاونی کمپنی کیخلاف متعدد الزامات ثابت ہوجانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سے قبل دو مرتبہ اس کمپنی کو سنگین خلاف ورزیوں پر معطل کیا جاچکا ہے۔