Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

امریکی امداد کے محتاج نہیں،خواجہ آصف

  اسلام آباد ... وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ سے کہا ہے وہ خطے میں اپنا طریقہ کار تبدیل کرے۔پاکستان امریکی امداد کا محتاج نہیں۔ اپنے وسائل سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان کی افغان حکومت کے ساتھ برسوں سے جنگ چل رہی ہے ۔ حقانی نیٹ ورک والے مشرقی افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران افغان صدر اشرف غنی سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی ۔ دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان مستعدی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران میں بھی امریکی پالیسیوں پر تشویش پائی جاتی ہے۔افغان معاملے پر ہم آہنگی پائی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ باہمی مشاورت سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔

 

شیئر: