Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

شیر پھر بازی لے جائے گا،مریم نواز

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میدان سے باہر سازشیں کرنے والے مقابلے میں ہار جاتے ہیں نظر آرہا ہے کہ شیر پھر بازی لے جائے گا۔ جمعرات کو ایوانِ اقبال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کا دن ان قوتوں کے خلاف ہے جو نواز شریف کے خلاف سازشیں کرتی رہی ہیں۔انہوںنے کارکنوں سے کہا کہ آپ کا مخالف چھوٹا اور بزدل ہے۔میدان سے باہر جا کر سازشیں کرتا ہے، جب مقابلہ کرتا ہے تو ہار جاتا ہے۔ ایک بار نہیں، بار بار ہارتا ہے پھر باہر جا کر سازشیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بھی نواز شریف کے ساتھ جڑی ہے۔جب نواز شریف نہیں ہوتا تو ملک بحران میں جاتا ہے۔دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔جب نواز شریف ہوتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، سی پیک بھی بنتا ہے۔انہوں نے کہا وعدہ کرو کہ کارکنان گلی گلی اور ہر محلے سے ووٹرز کو نکالیں گے۔ جب تک آپ کو آپ کی ماں کی جیت کی خبر نہ مل جائے پیچھے نہ ہٹنا۔ 17 ستمبر کو فتح حق و سچ کی ہی ہوگی۔ حلقہ این اے 120 کے عوام نواز شریف کو چوتھی مرتبہ بھی جتوا ئیں گے۔بیلٹ بکس سے صرف شیر ہی نکلے گا۔ 
 

 

شیئر: