Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کرسکتے، چین

بیجنگ ۔۔۔۔۔چین نے پاک ہند تعلقات کی بحالی میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ  کشمیر کی کشیدہ صورت حال نے بین الاقوامی برادری  کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی ہے لہذا بیجنگ کشمیر کی موجودہ صورت حال کو نظر انداز نہیں کر سکتا ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوائنگ نے صحافیوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جو صورت حال پیدا ہو رہی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔ ہند و پاک کے درمیان کشمیر میں  کنٹرول لائن پر جو سرحدی کشیدگی بڑھ رہی ہے وہ نہ صرف پاکستان اور ہند کے امن کو برباد کر رہی ہے بلکہ پڑوسی  ممالک   بھی اس سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ اب چین  کے لئے بھی یہ معاملہ نظر انداز کرنا خاصا مشکل ہو رہا ہے انہوں نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ اس نازک مرحلے پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں شروع کریں انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت ہر محاذ پر یہ کہتا آیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں لیکن اس کے باوجود اب صورت حال ایسی بن گئی ہے کہ اس مسئلے کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔

شیئر: