Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نیمار کا حریف کھلاڑی سے مصافحہ اور شرٹ بدلنے سے انکار

گلاسگو:سیلٹک کے ساتھ چیمپیئنز لیگ کے میچ کے بعد پیرس سینٹ جرمین کے معروف برازیلی کھلاڑی نیمار نے سیلٹک کے کھلاڑی رالسٹن کے ساتھ روایتی مصافحے اور شرٹ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔ میچ کے دوران رالسٹن نے دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر کے قریب جاکر اسے چڑایا تھا۔ بعد ازاں میچ کے دوران بھی دونوں میں گرما گرمی رہی۔ میچ کے بعد عام طور پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مصافحے کرتے اور بعض اوقات آپس میں شرٹ تبدیل کرتے ہیں لیکن نیمار نے رالسٹن کی جانب سے کوشش کے باوجود اس روایت پر عمل نہیں کیا۔

شیئر: