Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

علماءاور مبلغین دہشت گرد تنظیموں کے خطرات سے آگاہ کریں، نائب وزیر اسلامی امور

ریاض.... نائب وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر توفیق السدیری نے تمام علماءمبلغین ، ائمہ اور خطبائے ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خطرات سے معاشرے کو آگاہ کریں۔ ان کی سازشیں اجاگر کریں۔ ان کے شکوک و شبہات کی حقیقت بیان کریں۔ منحرفین کے افکار وخیالات کا مقابلہ کریں۔ سیکیورٹی اہلکاروں کا دست و بازو بنیں۔ وہ آئندہ خطبہ جمعہ سے متعلق مملکت بھر میں وزارت کی شاخوں کے مدیران سے گفتگو کر رہے تھے۔ وہ معاشرے کو درپیش حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں خطبہ جمعہ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈال رہے تھے۔ السدیری نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے ملک و قوم اور قیادت کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف گروہ کو بروقت گرفتار کرادیا۔السدیری نے کہا کہ بعض گروہ سعودی عرب کے دشمن ممالک اور تنظیموں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیکیورٹی اہلکار ان پر نظر رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے میں سرخرو ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ مجرمانہ تصرفات ، برے عزائم، قائد اعلیٰ کے خلاف بغاوت ، ملک و قوم سے غداری اور گھٹیا سازش کی مذمت کریں۔ خطیب حضرات اس امر کو مد نظر رکھیں ، اس اہم موضوع پر گفتگو کریں۔ والدین بچوں کو اچھی باتیں سکھائیں اور ہر طرح کی بدی سے بچائیں۔ ملک و قوم کے باغی عناصر او ران کے افکار سے دوررکھنے کا اہتمام کریں۔

شیئر: