اسلام آباد ... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ۔ افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے۔ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ، آئندہ آئی ایم ایف کا کوئی پروگرام نہیں دیکھ رہا ۔ ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے کام کر رہے ہیں ۔منگل کو اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی، معاشی ،سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا۔ یہ تاثر غلط ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کاذ مہ دارپاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنے مسائل خود حل کرے ہم مددکرسکتے ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان نے صلاحیت سے بڑھ کر کام کیا ہے۔