Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ورلڈ الیون کی سیریز ہار جیت سے بالاتر ہے،وسیم اکرم

  لاہور: سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون او رپاکستانی ٹیم کے درمیان ہونے والی سیریز ہار جیت سے بالاتر ہے اور اس کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ہمارے لئے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں آئی سی سی کی زیرنگرانی انٹرنیشنل میچز ہو رہے ہیں ۔ یہ ایونٹ ہی بہت بڑا ہے اور اس میں ایسی چیزوں سے فرق نہیں پڑتا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کسی کو ہمیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں اور ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے۔ دنیا کے تجربہ کار کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جبکہ ورلڈ الیون میں شامل ہاشم آملہ، عمران طاہر اور دیگر کھلاڑی کرکٹ کے بڑے بڑے نام ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے تاہم صورتحال کو مکمل طور پر معمول پر آنے میں ابھی وقت لگے گا۔

شیئر: