Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

تحریک ستیاناس سے جان چھڑانی ہوگی، احسن اقبال

 کراچی ...وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تحریک ستیاناس سے جان چھڑانی ہوگی۔ کچھ بقراط اور سقراط اپنے منفی تبصروں سے پاک، چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ سی پیک ہر حال میں کامیاب ہو گا ۔ اس حوالے سے غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں۔پاکستان میں دہشت گردی کی کمر توڑی جاچکی ۔اگر داخلہ پالیسی موثرنہ ہوتی تو دہشتگردی ختم نہ ہوتی۔2013 سے پہلے کہانی سننے کو ملتی تھی کہ لوگ کراچی چھوڑ کر جارہے ہیں ۔کاروباری افراد شہر چھوڑ گئے تھے ۔ہمارے دور حکومت میں سیکڑوں کارخانے دوبارہ آباد ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پانا مہ کیس اور جے آئی ٹی نے اسٹاک مارکیٹ کو گرادیا ۔اس عرصہ کے دروان 16 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔یہ پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر سیاست کی بجائے غلطیوں کی نشاندہی کی جائے۔مردم شماری کے نتائج میں کوئی حیران کن بات نہیں ۔اس معاملے کو صوبا یت کا رنگ نہ دیا جائے۔ مردم شماری میںسول اور عسکری اداروں نے مل کر کام کیا ۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ18 سال بعد بچے سیاسی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہند ہمارے ملک میں تخریب کاری کے ذریعے انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اس کا مقصد سی پیک کو سبوتاژ کرنا ہے۔ تخریب کاری کے لئے نوجوانو ںکا دشمن کے ہاتھ چڑھ جانا بھی ملک کے لئے خطرناک ہے۔

 

شیئر: