64لاکھ مہاجر بچوں میں سے نصف کوتعلیمی سہولیات میسر نہیں
جنیوا ۔۔۔۔۔۔ دنیا بھر میں موجود 64 لاکھ مہاجر بچوں میں سے نصف سے زیادہ کو بنیادی تعلیمی سہولیات میسر نہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران 5 سے 17 سال کے درمیان عمر کے 35 لاکھ مہاجر بچے ایک دن بھی سکول نہیں جاسکے۔رپورٹ کے مطابق 2015ء میں ایسے بچوں کی تعداد 37 لاکھ تھی۔ مہاجرین کے لئے تعلیم کا بحران کے عنوان سے جاری اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہاجرین بچوں کو بنیادی تعلیم کی فراہمی ان ممالک میں پر امن اور پائیدار ترقی کے لئے ضروری ہے جہاں یہ موجودہ وقت میں رہائش پذیر ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے نے دنیا بھر کے ڈونر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاجر بچوں کی تعلیم کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مستقل بنیادوں پر فراہم کریں۔