اسلام آباد...وزیرخارجہ خواجہ آصف منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔ مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ہمراہ ہیں۔ ترک صدررجب طیب اردگان اوراپنے ہم امنصب وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ دوطرفہ تعلقات اور افغان مسئلہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائےگا ۔ امریکی پالیسی کے تناظر میں خطے کی صورتحال،کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم پر بھی بات ہوگی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دوست ممالک سے رابطے بڑھانے اورانسداد دہشتگردی کے حوالے سے اقدامات پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔