Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025

9ہزار ڈالر مالیت کا روبوٹ

ٹوکیو ..... روبوٹ ٹیکنالوجی کس تیزی سے ترقی کررہی ہے اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وقت کے ساتھ سیدھی سادھی مشین نظر آنے والے روبوٹ انسان نما بنتے جارہے ہیں۔ پہلے تو انکی شکل کو عام مشینوں سے ہٹا کر انسانی پیکر کے مشابہہ قسم کا بنادیا گیا۔ پھر ان سے طرح طرح کے کام لئے جانے لگے۔ انکی جلد پر کام ہوا اور جلد کو نرم بنادیا گیا یعنی ایک سلسلہ ہے جو جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ جاپان کا ایک روبوٹ کتا سونگھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اوربدبو اور خوشبو میں تمیز بھی کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنان چن نامی یہ کتا 9ہزار ڈالر مالیت کا ہے۔ او راسکے اندر انتہائی حساس قسم کے ایسے سنسر لگادیئے گئے ہیں جو سونگھنے کی صلاحیت پیدا کردیتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر اس کتے کو کہیں سے ناگوار بو محسوس ہوئی تو وہ بھونکنا شروع کردیتا ہے اور کبھی کبھار ناگواری کے اظہار کیلئے بے ہوش بن کر لیٹ بھی جاتا ہے۔ واضح ہو کہ جوتوں اور جرابوں کی بدبو جاپان میں اتنی زیادہ ناگوار سمجھی جاتی ہے کہ تقریباً تمام افراد اپنے جوتے گھرکے باہر اتار کر داخل ہوتے ہیں۔ واضح ہو کہ ہناچن جاپان میں بچوںکے ایک کھیل کا نام ہے۔اس حساس روبوٹ کتے کا سائز 6انچ ہے اور یہ گھر میں پھیلی ناگوار بو کو ختم کرکے خوشبودار بنانے کیلئے خوشبویات کے اسپرے بھی کرتا ہے۔اسے دیکھنے والوں کا کہناہے کہ بعض ایسی بو بھی یہ محسوس کرلیتا ہے۔ جس پر انسان بروقت زیادہ توجہ نہیں دے سکتا

شیئر: