Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

قطر کی اصل تصویر یہ ہے؟

ریاض..... اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ماہر اور قانونی مشیر عبداللہ الراشد نے قطری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سرکاری خلاف ورزیوں کو طشت از بام کردیا۔ الجزیرہ چینل کا سیاہ رخ رائے عامہ کے سامنے پیش کرتے ہوئے الراشد نے کہا کہ جس روز سے یہ چینل قائم ہوا ہے اس کا بنیادی ہدف سعودی عرب اور اس کے عوام کے خلاف توہین آمیز رپورٹیں جاری کرنا ہے۔ اس کے بیشتر ملازم اپنے اپنے وطن کے غدارغیر ملکی ہیں۔انہیں الجزیرہ چینل اپنے اندر موجود زہر پھیلانے کا موقع دے رہا ہے۔ الراشد نے کہاکہ قطر مکالمے اور صاف گوئی کا دعویدار ہے لیکن قطر میں جو کچھ ہورہا ہے اس حوالے سے وہ نہ کوئی پروگرام پیش کرتا ہے او رنہ ہی مقامی لوگوں کو شریک کرنے کی جرا¿ت کر پاتا ہے۔ قطر، الدوحہ نیوز ویب سائٹ پر پابندی عائد کئے ہوئے ہے۔ یہ نیوزویب سائٹ قطر کی حقیقی تصویر پیش کررہی ہے۔ قطری حکومت بی بی سی کے نمائندوں اور ایک جرمن اخبار کے نامہ نگار کو قطر میں کارکنان کیساتھ بدمعاملگی کی رپورٹ تیار کرتے وقت گرفتار کرچکی ہے۔
 

شیئر: