Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

تنخواہ نہ ملنے کے شاکی 12ملازمین کا مسئلہ حل

ریاض.... ریاض مکتب العمل نے 6ماہ سے زیادہ عرصے سے تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کرنے والے 12کارکنان کا مسئلہ حل کرادیا۔ نجی ادارے میں ملازم تھے۔ شکایت موصول ہونے پر تفتیشی افسران نے نجی ادارے کا دورہ کرکے کمپنی کے نمائندے سے بات چیت کرکے حقیقت حال دریافت کی۔ گفت و شنید پر پتہ چلا کہ 12کارکنان کی شکایت درست تھی۔ مکتب العمل نے متعلقہ ادارے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرکے معاملے کا تصفیہ کرادیا۔مکتب العمل کے افسران نے تحفظ محنتانہ قانون کی 20خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ قانونِ محنت کے بموجب نجی اداروں پر پابندی ہے کہ وہ اپنے کارکنان کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادا کریں۔ اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں 3ہزار ریال جرمانہ فی کارکن کے حساب سے وصول کیا جاتاہے۔
 

شیئر: