Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

20لاکھ سعودیوں کو روزگار دلانے کا منصوبہ

طائف ....وزارت محنت و سماجی فروغ نے 9اہم شعبوں میں20لاکھ سعودیوں کو روزگار فراہم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ عملدرآمد مرحلہ وار ہوگا۔ اسکے تحت کئی اداروں کی سعودائزیشن ہوچکی ہے۔ دیگر کو بھی سعودیوں کیلئے مختص کردیا جائیگا۔ سیاحت کے شعبے میں 2018 ءکے آخر تک 33ہزار اسامیا ںنکالی جائیں گی۔ شعبہ صحت میں 2020ءکے اختتام تک 93ہزار سعودی ملازم رکھے جائیں گے۔ بقالوں کی سعودائزیشن ہوگی۔ اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوںکے کارکن بھی سعودی ہونگے۔ رینٹ اے کار کی سعودائزیشن سے 5ہزار سعودیوں کو ملازمتیں ملیں گی۔
 

شیئر: