Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی عرب شامی بحران حل کرانے میں سنجیدہ ہے،روسی وزیر خارجہ

 عمان.... روسی وزیر خارجہ سرگئی لیپروف نے کہا ہے کہ سعودی عرب شامی بحران حل کرانے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے۔ وہ پیر کو سلطنت اردنی دارالحکومت عمان میں اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شامی بحران کے پرامن حل کے سلسلے میں ہماری حمایت کریگا اور شام میں محفوظ علاقوں کے قیام نیز انسانی مسائل کے حل کے سلسلے میں تعاون دیگا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی اپوزیشن کے گروہوں کو متحد کرنے کے سلسلے میں سعودی مشن کا تعاون کیا جائیگا۔ انہوں نے زور دیکر کہاکہ شامی عوام ہی اپنی ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے انکے سوا کوئی اور نہیں۔ روسی وزیر خارجہ اتوار کو سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ یہاں انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر شاہ سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ مذاکرات کئے تھے۔

شیئر: