Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

گجرات میں روکا گیا ’’مودی کا رتھ‘‘

احمد آباد۔۔۔۔۔گجرات ودھان سبھا الیکشن کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں ۔سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں۔اسی ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی 17ستمبر کو  دریائے نرمدا کے کنارے اپنی سالگرہ تقریب کا اہتمام کرینگے۔اس موقع پرڈبھوئی میں تعمیر سردار سرورباندھ پر وزیر اعظم مودی عظیم ریلی سے خطاب کرینگے۔گجرات حکومت آئندہ الیکشن میں نرمدا پر تعمیر سردار سرور باند ھ کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہے، جس کے پیش نظر ہر گاؤں ،قصبے اور ضلع سے ’’نرمدا یاترا‘‘نکالی جارہی ہے ۔اس یاترا کیلئے ایک رتھ تیار کیا گیا ہے جس میں سردار سرورباندھ کی تصویر کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی ، گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل کی تصویریں لگائی گئی ہیں لیکن آج پیرکو جب یہ یاترا مہساڑاں پہنچی تو یہاں کے کھیروا گاؤں میں پاٹیداروں نے اس رتھ کو روک لیا۔پاٹیداروں کا کہنا ہے کہ جو منصوبہ سردار پٹیل کے خوابوں کی تعبیر ہے،اسی نرمدا یاترا کے رتھ پر بلبھ بھائی پٹیل کی ایک تصویر تک نہیں لگائی گئی جس پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم مودی کی رتھ پر لگی ہوئی تصویر کے اوپر سردار پٹیل کی تصویر لگائی گئی جس کے بعد پاٹیداروں نے رتھ کو آگے جانے دیا۔

شیئر: