افغانستان میں35شہریوں کا اغواء
کابل.... شمالی افغانستان کے صوبے جوزجان میں داعش اور طالبان کے جنگجوؤں نے 35 شہریوں کو اغوا کر لیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبان اور داعش نے راستوں پر چیک پوسٹیں بنا رکھی ہیں۔دونوں گروپ شہریوں کو مخالف گروپ سے تعاون کے الزام میں کو گرفتار کر رہے ہیں۔