سمندری طوفان’’ ارما‘‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا
واشنگٹن... سمندری طوفان ارماکریبین علاقے میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ 4 افرا د کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تیز ہواؤں اور بارش سے نظام ِزندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ۔30لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ 63 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ طوفان سے شدید بارش ہورہی ہے ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق فلوریڈا کے قریبی جزیرے مکمل طور پر پانی میں غرق ہو گئے۔فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ریلے داخل ہونے کے بعد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ۔طوفان کی شدت کم ہو گئی لیکن اس وقت بھی 195 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ریاست کے مختلف علاقوں میں طوفان کے پیش نظر لوگ محفوظ عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے۔صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ریاست کی مدد کا اعلان کیا ہے’ ’ ارما‘‘ کی شدت میں کمی آئی ہے۔ اب کیٹگری2 میں تبدیل ہوگیا ۔