Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

نئے چیئرمین نیب کیلئے مشاورت کروں گا،خورشید شاہ

اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ نیب نے سندھ میں بہت سے نام ای سی ایل میں ڈالے لیکن شریف خاندان کے معاملے میں نرمی برتی گئی۔نوازشریف کو ملک میں رہ کر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہئے۔ کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں ان کا وطن واپس نہ آنا غیرمناسب ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان نے اب تک کوئی مشاورتی عمل شروع نہیں کیا ۔ چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ سے 3 ماہ قبل ہی مشاورتی عمل شروع ہوجانا چاہئے تھا۔ اب اس حوالے سے میں خود سیاسی جماعتوں سے مشاورت کروں گا۔انہوں نے کہا قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ چیئرمین نیب کی تقرری میرٹ پر ہو گی۔چیئرمین نیب کے لئے صاف ستھرے ایماندار اور غیر جانبدار شخصیت کا تقرر کیا جائے گا۔ ایک سوال پرخورشید شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ حکومت اور تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔

شیئر: